اردو

urdu

By

Published : Jul 22, 2020, 11:04 PM IST

ETV Bharat / state

اردو کے معروف مزاح نگار و شاعر نصرت ظہیر کا انتقال

اردو کے مشہور مزاح نگار، شاعر اور صحافی نصرت ظہیر کا آج سہارنپور میں انتقال ہوگیا، وہ 69 برس کے تھے۔

image
image

پسماندگان میں اہلیہ اور چار بیٹیاں ہیں۔ مرحوم گزشتہ چند دنوں سے علیل تھے۔

بقلم خود، تحت اللفظ اور خراٹوں کا مشاعرہ کے مصنف نصرت ظہیر نے ایک سہ ماہی 'ادب ساز' بھی نکالا تھا جس کے کئی خاص شمارے کافی مقبول ہوئے۔

انہوں نے قومی اردو کونسل کے سہ ماہی رسالے 'فکر و تحقیق' اعزازی ادارت کی ذمہ داری بھی ادا کی تھی۔

مرحوم کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ترجمے پر ساہتیہ اکیڈمی ایورڈ سے بھی سرفراز کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ یو پی اردو اکیڈمی اور دہلی اردو اکیڈمی کی طرف سے بھی وہ اعزاز یافتہ تھے۔

نصرت ظہیر نے روزنامہ قومی آواز، روزنامہ سہارا، دور درشن اور آل اندیا ریڈیو کو بھی اپنی خدمات پیش کی تھیں۔

ان کے بے وقت انتقال کی خبر سے ادبی اور صحافتی حلقے میں غم و مایوسی کی فضا چھاگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details