کانپور: ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور میں جنوبی کوریا سے آنے والے ایک افراد پر مذہب تبدیل کرانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اتوار کو کانپور کی چکری پولیس ٹیم نے علاقے کے شیام نگر میں واقع ایک دفتر پر چھاپہ مارا۔ اس دوران 2 افراد کو تبدیلی مذہب سے متعلق سرگرمیوں کو انجام دینے کے الزام میں گرفتار کیاگیا ہے۔ پولیس نے ملزمان سے سی ڈیز، لیپ ٹاپ وغیرہ برآمد کر لیے ہیں۔ پولیسان افراد سے وابستہ دیگر لوگوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہی ہے۔ اسٹیشن انچارج چکری رتنیش سنگھ نے بتایا کہ پولیس کو مذہب کی تبدیلی کے معاملے سے متعلق تحریر موصول ہوئی ہے۔ پولیس اس کی تحقیقات کر رہی تھی۔ اس کے تحت پولس اتوار کی صبح شیام نگر میں واقع ایک دفتر پہنچی۔ یہاں رجت اور ابھیجیت سمیت چار لوگوں کو عیسائی مذہب قبول کرنے پر آمادہ کیا جارہا تھا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ان کے پاس سے سی ڈیز، لیپ ٹاپ وغیرہ برآمد ہوئے۔ اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان کے جنوبی کوریا سے تعلقات ہیں۔ وہاں کے کچھ لوگ شہر کے عام لوگوں کو مذہب تبدیل کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔کیس میں پکڑے گئے ملزمان کے علاوہ کئی نامعلوم اور نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ٹیمیں ان کی تلاش میں مصروف ہیں۔ ڈی سی پی ایسٹ رویندر کمار نے کہا کہ تمام ملزمان کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس اس سارے ریکیٹ کو بے نقاب کرے گی۔