رامپور کے ضلعی دفتر میں اعظم خان کے میڈیا انچارج فصاحت علی خان نے اعظم خان کی گرفتاری و قید کے خلاف اکھلیش یادو کی خاموشی پر سوال اٹھایا اور سماج وادی کے قومی صدر پر کڑی تنقید کی تھی۔Hamza Sufyan On Azam Khan
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے حمزہ سفیان، صوبہ جنرل سکریٹری (یوتھ) نے کہا یقیناً اب ملک کے مسلمانوں کو اپنے رہنما کا انتخاب کرلینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں مسلمانوں کا ووٹ تو حاصل کرنا چاہتی ہیں لیکن ان کے حق میں بات نہیں کرتی اور نہ ہی ان کے مسائل کو حل کرنا چاہتی ہیں۔ اترپردیش کے اسمبلی انتخابات میں اس مرتبہ ریاست کے مسلمانوں نے سماج وادی پارٹی کو 83 فیصد ووٹ دیا، اس کے باوجود سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو مسلم مسائل اور ملک میں جس طرح سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مساجد میں آگ زنی کی جا رہی ہے، مسلمانوں کو مارا جا رہا ہے، اس پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔