لکھنؤ شہر قاضی مفتی ابو العرفان فرنگی نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ اگر لاک ڈاؤن مزید نہیں پڑھایا جاتا تو عوام الناس باہر نکلتی، جس سے کورونا وائرس کے زیادہ پھیلنے کا اندیشہ ہو سکتا تھا۔ وزیراعظم کے اس قدم کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ہم اہل وطن کی ذمہ داری ہے کہ لاک ڈاؤن پر پوری طرح عمل پیرا ہوں اور سبھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ مفتی ابو العرفان نے کہا کہ سبھی کو کھانے پینے میں بالخصوص پرہیز کرنا چاہیے تاکہ اس وقت کسی بھی امراض سے محفوظ رہا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، لیکن ظاہری طور پر احتیاط برتنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی کثیر تعداد میں غریب طبقے کے لوگ مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ لہٰذا سبھی لوگ اُنکی امداد کریں۔