اردو

urdu

ETV Bharat / state

شیعہ عالم کلب جواد پر سنگین الزام - shia news

معروف شیعہ عالم دین کلب جواد نقوی پر ایک لڑکی نے مبینہ طور پر غنڈوں کے ذریعے پریشان کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

شیعہ عالم کلب جواد پر سنگین الزام

By

Published : Jun 13, 2019, 9:08 PM IST

Updated : Jun 13, 2019, 11:13 PM IST


حالانکہ مولانا کے ساتھی علامہ ضمیر نقوی صاحب نے آج پریس کانفرنس میں اس الزام کی تردید کی۔

صحافیوں سے بات چیت کے دوران ضمیر نقوی نے کہا کہ 'متاثرہ لڑکی اور اس کے گھر والے مولانا جواد صاحب کو بلیک میل کرنے کے لیے اس طرح کے بے بنیاد الزام عائد کر رہے ہیں'۔

شیعہ عالم کلب جواد پر سنگین الزام

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ امید ہے کہ مولانا پاک صاف دامن ثابت ہوں گے۔

انہوں نے آگے کہا کہ 'اس پورے معاملے کے پیچھے شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی کا ہاتھ ہے، کیونکہ وہ مولانا سے دشمنی رکھتے ہیں، اور انہیں نیچا دکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتے'۔

خیال رہے کہ متاثرہ لڑکی کے بھائی کا سڑک حادثے میں جان چلی گئی تھی، اہل خانہ کا الزام ہے کہ اس حادثے کے پیچھے مبینہ طور پر مولانا کلب جواد کا ہاتھ ہے۔

متاثرہ لڑکی نے سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'مولانا کلب جواد کے گنڈے پیچھا کرتے ہیں اور گندےکمنٹس کرتے ہیں۔ اور دھمکی دیتے ہیں کہ اپنے والد سے کہہ کر مقدمہ واپس لے لیں'۔

Last Updated : Jun 13, 2019, 11:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details