اردو

urdu

ETV Bharat / state

جیل کے قیدی کے عالیشان فرنیچر - بریلی سینٹرل جیل

بریلی سینٹرل جیل کے سزا یافتہ قیدیوں کے ہاتھ سے تیار کیے گئے فرنیچرعالیشان مکانوں کی خوبصورتی میں چار چاند لگائیں گے۔

جیل کے قیدی بنائینگے عالیشان فرنیچر

By

Published : Jun 2, 2019, 8:05 AM IST

:

یہ فرنیچر پہلے سرکاری دفاتر اور عدالتوں میں استعمال کیے جاتے تھے لیکن اب جیل انتظامیہ نے انہیں آن لائن فروخت کا منصوبہ بنایا ہے۔

جیل کے قیدی بنائینگے عالیشان فرنیچر

جیل انتظامیہ نے اپنے پورٹل پر فرنیچر اور لکڑی سے تیار تمام مصنوعات کی تفصیل اپلوڈ کر دی ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری دفاتر اور اسکول کالجز میں بھی سپلائی کرنے کی کوششیں کی جاری ہیں۔

سنبھل، مظفر نگر، شاہجہاں پور، ہردوئی، ایٹہ، جالون، مراد آباد، غازی آباد، امروہہ، کی عدالتوں میں فرنیچر کی سپلائی ہو چکی ہے۔ مظفر نگر اور سیتاپور سے مزید آرڈر ملے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مالی سال19-2018 میں تقریباً ڈھائی کروڑ روپے کا فرنیچر سپلائی کیا گیا تھا۔

جیل احاطے میں فرنیچر کا کام کرنے کے خواہشمند قیدیوں کو ٹریننگ دی گئی۔ فی الوقت 60 قیدی فرنیچر بنانے کا کام کررہے ہیں۔ امسال الہ آباد کُمبھ میں قیدیوں کے ہاتھوں سے تیار فرنیچر کا اسٹال بھی لگایا گیا تھا۔

بریلی سینٹرل جیل انتظامیہ نے ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کو خط لکھ کر فرنیچر کے لیے ضروری ساز و سامان خریدنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details