اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر: راشٹریہ لوک دل کا احتجاجی مظاہرہ - راشٹریہ لوک دل جلد ہی سڑک پر اُتر کر تحریک چلائے گی

اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں گنا دفتر پر راشٹریہ لوک دل نے مختلف مطالبات کو لیکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

rashtriya lok dal protest in muzaffarnagar uttar pradesh
مظفر نگر: راشٹریہ لوک دل کا احتجاج

By

Published : Dec 28, 2020, 10:18 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ضلع صدر اجیت راٹھی کی سربراہی میں تھانہ سیول لائن کے علاقے سرکلر روڑ پر ضلع گنے کے دفتر میں درجنوں کارکنان اور عہدے داران نے گنے کی قیمت اور بقایہ گنے کی ادائیگی کے مطالبات کو لیکر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظفر نگر: راشٹریہ لوک دل کا احتجاج

مزید جانکاری دیتے ہوئے اجیت راٹھی نے بتایا کہ اس حکومت نے کسانوں کی حالت بہت خراب کردی ہے۔

مظفر نگر: راشٹریہ لوک دل کا احتجاج

یہ بھی پڑھیں: مزاحیہ شاعر پاپولر میرٹھی سے بات چیت

شوگر ملوں کی شروع ہوئی تقریب دو ماہ ہو چکے ہیں۔ گنے کے بقایا کی ابھی تک ادائیگی نہیں کی گئی ہے، چاہے وہ بڑھانا کی شوگر مل ہوں یا بھسانہ شوگر ملز یا مورینا میں سرکاری فیکٹری۔ لہذا، آج راشٹریہ لوک دل کے کارکنان نے گنے کی بقایا ادائیگی اور گنّے کی قیمت کا مطالبہ کرتے ہوئے آج یہاں ڈسٹرکٹ گنے کے آفیسر کے آفس کے باہر ایک مظاہرہ کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو راشٹریہ لوک دل جلد ہی سڑک پر اُتر کر تحریک چلائے گی یا کسی افسر کا گھیراؤ کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details