اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lakhimpur Kheri Gangrape لکھیم پور واقعے کے خلاف راشٹریہ لوک دل کا مظاہرہ

راشٹریہ لوک دل کے حامیوں نے لکھیم پور واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کلیکٹریٹ دفتر کا گھیراو کیا۔ مظاہرین نے ضلع انتظامیہ کو اس سلسلے میں عرضداشت بھی پیش کیا۔ Rashtriya Lok Dal Party Protest

لکھیم پورواقعے کے خلاف راشٹریہ لوک دل کا مظاہرہ
لکھیم پورواقعے کے خلاف راشٹریہ لوک دل کا مظاہرہ

By

Published : Sep 17, 2022, 2:46 PM IST

مظفر نگر:ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلیکٹریٹ کے احاطے میں راشٹریہ لوک دل کے حامیوں نے لکھیم پور واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کلیکٹریٹ دفتر کا گھیراؤ کیا۔ مظاہرین نے ضلع انتظامیہ کو اس سلسلے میں عرضداشت بھی پیش کیا۔Rashtriya Lok Dal Party Protest Against Laskhimpur Gangrape In Muzfarnagar

لکھیم پورواقعے کے خلاف راشٹریہ لوک دل کا مظاہرہ


راشٹریہ لوک دل کے ایم ایل اے انیل کمار نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے بتایا کہ اتر پردیش کی حکومت امن و امان بنانے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے ۔اتر پردیش میں آئے دن قتل، عصمت داری، ڈکیتی جیسی ہولناک وارداتیں ہوتی رہتی ہیں۔اس کی وجہ سے شیڈول سوسائٹی/قبائلی سماج اور ریاست کی دیگر کمزور طبقات خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ 14ستمبر 2022 کو اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری ضلع میں پیش آیا ۔جس میں شیڈیول سوسائٹی کی دو سگی بہنوں کی اجتماعی جنسی زیادتی کے بعد قتل کرکے ان کی لاشیں درخت پر لٹکا دی گئی۔اس واردات کے بعد لکھیمّ پر میں دہشت کا ماحول ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Madrasas Survey in Muzaffarnagar مظفر نگر کے دیہی علاقوں میں مدارس کا سروے شروع

انہوں نے کہاکہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کی متاثرہ خاندان جو اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ ان کو شہری علاقوں میں لایا جائے ۔رہائش کا بندوبست کیا جائے۔ متاثرہ خاندان کو بلاتاخیر ایک کروڑ روپے بطور معاوضہ دہا جائے ۔ متاثرہ خاندان کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت بھی دی جائے۔Rashtriya Lok Dal Party Protest Against Laskhimpur Gangrape

ABOUT THE AUTHOR

...view details