اردو

urdu

ETV Bharat / state

سنبھل میں تصادم کے بعد بدمعاش گرفتار - سنبھل کے حیات نگر علاقہ میں تصادم

ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل کے حیات نگر علاقہ میں تصادم کے بعد زخمی بدمعاش کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

سنبھل میں تصادم کے بعد بدمعاش گرفتار
سنبھل میں تصادم کے بعد بدمعاش گرفتار

By

Published : Jun 4, 2020, 6:04 PM IST

پولیس نے بتایا کہ سنبھل کے حیات نگر تھانہ کی پولیس بدھ کی شب میں ووینا گاؤں کے نزدیک چیکنگ کررہی تھی، اسی دوران پولیس کو ایک بولیرو کار آتی ہوئی نظر آئی، جسے پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا لیکن گاڑی رکنے کے بجائے تیز رفتار سے جانے لگی۔

پولیس نے گھیرا بندی کی تو بدمعاش گاڑی سے اتر کر فائرنگ کرنے لگے، جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی۔

سنبھل میں تصادم کے بعد بدمعاش گرفتار

دونوں جانب سے ہوئی فائرنگ میں سپاہی راہل زخمی ہوگیا، اور بدمعاش کے پیر میں بھی گولی لگی۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی بدمعاش کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، جبکہ اس کے دو ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

گرفتار کیا گیا بدمعاش معروف، جانور سمگلر اور گینگسٹر ایکٹ میں مطلوب تھا، جو کوتوالی سنبھل کے گاؤں نوریا سرائے کا رہائشی ہے۔

اس نے بتایا کہ فرار ہونے والے اس کے دونوں ساتھی ارشد اور فہیم ہیں، جو ابھی بھی پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details