نابالغ لڑکی کے ساتھ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی کا ماحول ہے۔ بچی کی حالت خراب ہونے کے بعد علاج کے واسطے میرٹھ میڈیکل کالج بھیجا گیا ہے۔
کمسن کے ساتھ جنسی زیادتی، دیکھیں ویڈیو آٹھ سالہ نابالغ کے ساتھ نامعلوم افراد نے جنسی زیادتی کی۔ دراصل یہ واردات 22 دسمبر کی بتائی جارہی ہے، اسی علاقہ میں رہنے والے ایک شخص کی آٹھ سالہ معصوم بچی کھیلتے ہوئے بچی غائب ہو گئی تھی، جو شام کو ہوائی پٹی کے اندر ملی تھی۔ جہاں زخمی حالت دیکھ کر اسے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
مظلوم کے والد کے مطابق بچی ذہنی طور پر کمزور ہے، جب بچی اپنے گھر پہوںچی تو اُس کی حالت خراب تھی، اُسے فوراً اسپتال میں چیک کرایا گیا، حالت خراب ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے اُسے ہائر سینٹر ریفر کر دیا، داکٹروں کے مطابق لڑکی کی حالت نازک ہے اور اس کا خصوصی علاج کیا جا رہاہے۔ میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی کا معاملہ پیش آیا ہے۔
مظلوم کے والد نے نا معلوم لوگوں کے خلاف دفعہ 376کا مقدمہ درج کراتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس واقعے کی جانکاری دیتے ہوئے ایس پی سٹی امت آنند نے بتایا کی مقدمہ درج ہے اور پورے معاملے کی تفتیش کی جاری ہے۔