متھرا کی ایک عدالت نے ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے ملزم کو 25 سال کی قید اور دو لاکھ 30ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
پراسیکیوشن کے مطابق 17نومبر سال 2017 کو چھاتہ کوتوالی کے دوتانا گاؤں کی رہنے والی متاثرہ کے والدین کھیت گئے تھے کہ اسی دوران پڑوسی پرشورام گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر گھس آیا اور اس کی بیٹی سے چھیڑ خانی کرنے لگا۔ بیٹی کے ذریعہ شور کرنے پر پڑوسی شری پال دوڑ کر آیا اور پرشو رام سے چھڑایا۔ پرشو رام جان سے مارنے کی دھمکی دیتا ہوا فرار ہوگیا۔
اس وقت مقدمہ دفعات 354،504۔506 آئی پی سی اور 7/8 پاکسو ایکٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تفتیش کی بنیاد پر بعد میں مقدمہ کو دفعات 376،452،504،506، آئی پی سی اور 3/4 پاکسو ایکٹ میں ترمیم کیا گیا۔