اردو

urdu

ETV Bharat / state

سہارنپور: نابالغ کے ریپ کا ملزم گرفتار، حالات کشیدہ​​​​​​​

اُترپردیش کے ضلع سہارنپورکے دیوبند علاقے میں ایک نوجوان کے ذریعہ نابالغ لڑکی کے ریپ کے معاملے میں کوتوالی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے 24 گھنٹوں کے اندر جیل بھیج دیا۔

By

Published : Nov 20, 2019, 1:06 PM IST

نابالغ کے ریپ کا ملزم گرفتار،


معاملہ دو الگ الگ فرقے کا ہونے کے سبب گاؤں میں کشیدگی ہے جس کے سبب پولیس مسلسل کارروائی میں لگی ہوئی ہے۔

پولیس نے کئی گھنٹوں تک ملزم سے تفتیش بھی کی۔کوتوالی علاقے کے ایک گاؤں کی رہنے والی 14 سالہ لڑکی اتوار کی رات اپنے گھر سے لاپتہ ہوگئی۔ گاؤں والوں کی اطلاع پر پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے وہاں سے لڑکی کو برآمد کر لیا جبکہ نوجوان موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

نابالغ کے ریپ کا ملزم گرفتار،

پولیس نے لڑکی کے والد کی شکایت پر ملزم عارف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ گاؤں والوں نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ چونکہ معاملہ دو الگ الگ فرقوں سے منسلک ہے اسلئے پولیس محکمہ میں بھی کھلبلی مچ گئی ہے۔

منگل کے روز انسپکٹر یگ دت شرما کی قیادت میں پولیس ٹیم نے جھبیرن گاؤں کے قریب جنگل میں چھاپہ ماری کرتے ہوئے ملزم عارف کو گرفتار کرلیا۔ منگل کو کوتوالی پہنچے ایس پی دیہات ودھیا ساگر مشرا نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پاکسو ایکٹ سمیت مختلف دفعات میں مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھیج دیاگیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details