اردو

urdu

ETV Bharat / state

اللہ کو خوش کرنے کا رمضان سے بہتر کوئی موقع نہیں - مفتی مولانا عبدالمنان

ماہ رمضان کے اس مقدس مہینہ کی فضیلت بیان کرتے ہوئے مفتی مولانا عبدالمنان کلیمی نے چند اہم نکات پر خصوصی روشنی ڈالی۔

اللہ کو خوش کرنے کا رمضان سے بہتر کوئی موقع نہیں
اللہ کو خوش کرنے کا رمضان سے بہتر کوئی موقع نہیں

By

Published : Apr 18, 2021, 6:55 AM IST

رمضان اور اس ماہ مقدس میں روزہ کی فضیلت اور عظمت پر قرآن پاک میں خصوصی روشنی ڈالی گئی ہے۔ قرآن مجید جو ساری دنیا کے لیے ہدایت بن کر آیا وہ قرآن مجید اسی ماہ رمضان کے مبارک مہینے میں نازل ہوا۔

اللہ کو خوش کرنے کا رمضان سے بہتر کوئی موقع نہیں

مفتی مولانا عبدالمنان کلیمی نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جو مسلمان بھائی اس مہینے میں روزہ رکھتے ہیں اللہ اس کو اتنا اجر و ثواب فرماتا ہے کہ وہ اللہ کے قریب ہو جاتا ہے۔

روزہ رکھنا معمولی بات نہیں ہے جب انسان کا روزہ نہیں ہوتا ہے تو وہ دو یا تین گھنٹے بھوکا نہیں رہ سکتا لیکن ماہ رمضان کے اس مقدس مہینے میں روزے دار تقریباً 16 گھنٹے تک محض اللہ کی رضا کے لیے بھوکا اور پیاسا رہ لیتا ہے۔

رمضان

رمضان انسان کو صبر عطا کرتا ہے۔ رمضان کے مہینے میں ایک نیکی کے بدلے اللہ ستر نیکیاں عطا فرماتا ہے لہذا ہر انسان کو اللہ کی عبادت کرنی چاہئے اور روزہ رکھنا چاہیے۔

ماہ رمضان کا مقدس مہینہ مسلمانوں کے لیے رحمت اور نعمت بن کر آتا ہے۔ ماہ رمضان کے اس مقدس مہینے میں مسجدوں میں عبادت گزاروں کی تعداد بڑھ جاتی ہےاور اللہ کے نزدیک ہونے کا اس سے بہترین موقع اور کوئی نہیں ہوتا۔

رمضان ایک بہترین موقع ہے۔ روزے رکھو اور اللہ کی عبادت کرو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details