رامپور: اترپردیش اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly elections 2022 میں رامپور کی سوار ٹانڈہ اسمبلی سیٹ پر سب کی نگاہیں ٹکی ہوئی ہیں۔ اس سیٹ پر رامپور کے دو بڑے خاندانوں کے چشم و چراغ انتخابی میدان میں ہیں۔
رامپور کی سوار ٹانڈہ اسمبلی سیٹ پر ایک طرف جہاں اعظم خاں کے فرزند عبداللہ اعظم Abdullah Azam candidate from Rampur Suwar Assembly seat ہیں تو دوسری جانب نواب خاندان کے چشم و چراغ ہمزہ میاں ہیں۔ ان میں سے سوار ٹانڈہ کے عوام کس کو اپنا اسمبلی نمائندہ بنا کر لکھنؤ بھیجیں گے۔ اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے رامپور کے رائے دہندگان سے بات چیت کی۔
سوار ٹانڈہ اسمبلی حلقہ سے 2017 کے اسمبلی انتخابات میں اعظم خاں کے فرزند عبداللہ اعظم پہلی مرتبہ چناوی میدان میں اترے تھے اور انہوں نے بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار اور سابق وزیر نواب کاظم علی خاں عرف نوید میاں کو شکست دے کر ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کر کے اپنی جیت درج کرائی تھی۔ جب کہ بی جے پی امیدوار کو تقریباً 53 ہزار ووٹ حاصل ہوئے تھے تو وہیں نوید میاں کو محض 42 ہزار 233 ووٹ حاصل ہوئے تھے۔ اس کے بعد نوید میاں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔