رامپور میں ہوئی موسم کی پہلی بارش نے ایک جانب جہاں عوام کو گرمی سے راحت دلائی ہے تو وہیں دوسری جانب سرکوں پر پانی بھر جانے سے عوام کو تکالیف کا سامنا کر پڑ رہا ہے۔
بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پانی بھر جانے سے عوام کو تکلیف، ویڈیو پہلی ہی بارش سے سڑکوں پر بھرے پانی نے سرکاری محکموں کے تمام دعوؤں کی قلعی کھول دی اور اس کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں کہ آخر ڈھائی مہینوں تک جاری لاک ڈاؤن میں بھی میونسپل کارپوریشن کے صفائی محکمہ نے برسات سے پہلے نالوں کی صفائی کرانا کیوں ضروری نہیں سمجھا؟
اس دوران جون کے مہینے کی شدید گرمی کے دوران جیسے ہی موسم نے کروٹ بدلی رامپور ضلع کی متعدد شاہراہ پر پانی جمع ہو گیا جس سے آمد و رفت بھی متاثر ہوگئی جبکہ سڑکوں پر جمع پانی گھروں اور دکانوں میں بھی پانی داخل ہو گیا۔
واضح رہے کہ ہر سال برسات کے موسم سے پہلے میونسپل کارپوریشن کا صفائی محکمہ ضلع کے تمام بڑے چھوٹے نالوں کو صاف کرتا ہے تاکہ برسات کے دوران کسی قسم کی پریشانی نا ہو لیکن آج جس طرح سے تھوڑی بارش سے ہی سڑکوں پر پانی بھر جانے سے سرکاری محکمہ کی ناقص کارکردگی کی پول کھل گئی اور سوال کھڑے کر دیے کہ آخر کورونا جیسی مہلک وبا کے دور میں بھی ایسی لاپروائی کیوں برتی جا رہی ہے؟۔