اردو

urdu

ETV Bharat / state

سماجوادی کارکنان کی گرفتاری کے دوران راہگیروں کی بھی پٹائی

سماجوادی پارٹی کے کارکنان کی گرفتاریوں کے دوران پولیس نے راہگیروں کی بھی ڈنڈے سے پٹائی کی، جس میں ایک معمر شہری بری طرح زخمی ہوگئے۔

By

Published : Aug 1, 2019, 8:04 PM IST

معمر شہری بری طرح زخمی

ریاست اترپردیش کے رامپور اور آس پاس کے علاقوں میں سماجوادی پارٹی کے کارکنان کی گرفتاریوں کے دوران پولیس نے عام راہگیروں کی بھی پٹائی کردی۔

جب پولیس رکن پارلیمان آعظم خان کے بیٹے و رکن اسمبلی عبداللہ آعظم اور ان کے حامیوں کو گرفتار کرنے ان کی رہائش گاہ کے نزدیک پہنچی تب پولیس نے ایک عام راہگیر کو اپنے ڈنڈے سے اسے پیٹ پیٹ کر لہولہان کر دیا۔

معمر شہری بری طرح زخمی

اشرف علی نامی عمر رسیدہ شخص کسی کام کے لیے اس راستے سے اپنی سائیکل کے ذریعے گزر رہے تھے تب ھی پولیس نے ان پر ڈنڈے برسانا شروع کر دئے جس سے وہ بری طرح زخمی ہو کر وہیں گرگئے اور ان کی سائیکل بھی ٹوٹ گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details