رامپور شہر میں ذہنی طور پر معذور ایک بزرگ شخص کئی روز سے رضا لائبریری کے باہر روڈ پر لیٹے ہوئے نظر آ رہے تھے۔ راہگیر مسلسل وہاں سے گزر رہے تھے لیکن کسی نے بھی ان کی خیریت دریافت کرنا مناسب نہیں سمجھا۔
ذہنی طور پر معذور شخص کو ہسپتال پہنچایا گیا، ویڈیو جب اس کی اطلاع انسانی حقوق کی ایک نجی تنظیم کے کارکنان کو ہوئی تو انہوں نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ذہنی طور پر معذور شخص کی مدد کی اور ایمبولینس کے ذریعے ضلع ہسپتال پہنچایا۔
اس بابت انسانی حقوق تنظیم کے ضلعی صدر شعیب خان نے بتایا کہ 'انہیں جیسے ہی اس بات کی اطلاع ملی وہ اپنی ٹیم کے ساتھ پہنچے اور مذکورہ معذور شخص کو ہسپتال پہنچایا۔
انہوں نے بتایا کہ معذور شخص کافی لاغر تھے کیونکہ جب انہیں ہسپتال چلنے کے لیے کہا گیا تو وہ کسی بھی طرح تیار نہیں ہو رہے تھے۔
شعیب خان نے مزید بتایا کہ 'معذور شخص کے ہسپتال جانے سے انکار کے بعد پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے ان کو ایمبولینس میں بٹھاکر ہسپتال پہنچایا گیا۔