رامپور رضا لائبریری اپنے نوادرات کے اعتبار بجا طور پر عالمی شہرت کی حامل ہے، یہاں عربی، فارسی، اردو، ترکی، پشتو، سنسکرت اور ہندی کے خطوط کا بڑا وسیع سرمایہ موجود ہے جس سے استفادہ کرنے والے دور دراز سے سفر کرکے اس منبع فیض سے اپنی علمی تشنگی بجھانے کے لیے آتے رہتے ہیں۔
کتابوں کی جانب لوگوں کی دلچسپی میں اضافہ کرنے کے مقصد سے اس لائبریری کے دربار عام میں لائبریری میں محفوظ کتابوں کے نایاب نسخوں کی نمائش جاری ہے، 8 تا 15 دسمبر تک جاری رہنے والی اس نمائش میں عام عوام کے ساتھ طلباء و طالبات بھی بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔
ان کتابوں میں علماء، ادباء اور نوابی ریاست رامپور کے ذریعہ رامپور کو ایک تہذیبی و ثقافتی اور علم سے مالا مال کرنے میں ان کے کاموں کی تاریخ بھی بیان کی گئی ہے، ان نایاب کتابوں کے نسخوں کو دیکھنے آئے اسکولی طلباء و طالبات کا گروپ کافی مسرت کا اظہار کر رہا ہے۔