اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: بلبیر کے قاتل گرفتار - رکشہ چالک بلبیر

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور کے قصبہ ٹانڈہ میں پولیس نے بلبیر کا قتل کرنے والے ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ رسی سے گلا دباکر قتل میں استعمال کی گئی رسی بھی ملزمین کے قبضہ سے برآمد کی گئی ہے۔ پولیس ان ملزمین کے خلاف قتل کا مقدمہ دائر کرکے عدالت میں پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

Rampur: Balbir's killer arrested
رامپور: بلبیر کے قاتل گرفتار

By

Published : Sep 1, 2020, 6:45 PM IST

رامپور کے قصبہ و تھانہ ٹانڈہ میں 31 اگست 2020 کو درخواست گزار گیتا ساکن گاؤں عباس نگر قصبہ ٹانڈہ رامپور نے اپنے شوہر بلبیر کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ اس میں بتایا گیا تھا کہ بلبیر ای رکشہ چلاتا ہے لیکن آج وہ گھر نہیں لوٹا ہے۔

رامپور: بلبیر کے قاتل گرفتار

پولیس نے جب چھان بین شروع کی تو تھانہ گیٹ پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں دیکھا گیا کہ بلبیر کے ساتھ ای رکشہ میں دو افراد بیٹھے ہوئے ہیں۔ ان دونوں سے جب پولیس نے سختی سے پوچھا تو انہوں نے اپنا جرم کا اقبال کرتے ہوئے قتل کی پوری واردات کو بتایا۔

گرفتار ملزمین جئے ویر اور اومیش نے بتایا کہ انہوں نے ہی بلبیر کا قتل کیا ہے۔ پوچھ گچھ میں انہوں نے بتایا کہ بلبیر اور ہم دونوں گاؤں عباس نگر کے جنگل میں شراب پی رہے تھے۔ اس درمیان ہم دونوں کی بلبیر سے کسی بات پر کہا سنی ہو گئی اور ہم نے بلبیر کا رسی سے گلا دباکر قتل کر دیا اور رسی کو وہیں پھینک دیا۔

جئے ویر اور اومیش کے خلاف پولیس مقدمہ 232/20 دفعہ 302/201 کے تحت درج کرکے کارروائی کر رہی ہے۔ ملزمین کے قبضہ سے قتل میں استعمال کی گئی رسی بھی برآمد کی گئی ہے۔

ملزمین کی گرفتاری کے بعد ایڈیشنل ایس پی ارون کمار سنگھ نے میڈیا کے سامنے قتل واردات کا پورا خلاصہ بیان کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details