اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس کی بدسلوکی کے خلاف وکلاء کا احتجاج و ہڑتال - نازیبا الفاظ

ریاست اترپردیش کے رامپور میں ٹریفک پولیس نے بغیرہیلمٹ بائک پرسوار چند وکلاء کے ساتھ مبینہ طور پر زبردستی کی تھی اور نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔

advocates protested

By

Published : Jun 21, 2019, 3:32 PM IST

Updated : Jun 21, 2019, 4:46 PM IST

رام پور میں کلکٹریٹ دفتر کے باہر وکلا نے احتجاج کیا اور معاملے میں ملوث ایس آئی (سب انسپکٹر) روہت یادو کو معطل کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

پولیس کی بدسلوکی کے خلاف وکلاء کا احتجاج و ہڑتال

بار ایسوسی ایشن نے اپنی میٹنگ کرکے تین دن تک عدالتی کام کاج بند کرکے مکمل ہڑتال کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ساتھ ہی ساتھ بار ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے سامنے میمورنڈم بھی پیش کیا۔

دراصل رامپور میں ضلعی عدالت کے باہر چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں نے بغیر ہیلمیٹ کے بائک پر آتے کچھ وکلاء کو روک لیا تھا اور پھر ان سے ہیلمیٹ پہن کر آنے کو کہا تھا۔ ساتھ ہی پولیس اہلکار نے یہ بھی کہا کہ یا تو واپس گھر جاکر ہیلمیٹ پہن کر آئیں یا اپنا چالان کرائیں۔ اس دوران وکلا اور پولیس اہلکاروں کے درمیان کافی کہا سنی ہو گئی تھی۔

وکلا نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی ہے اور چالان کانٹے کے لیے راضی ہونے کے بعد بھی ان کے لیے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا۔

Last Updated : Jun 21, 2019, 4:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details