اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: بی جے پی پرووٹرز کوغائب کرنے کا الزام

ریاست اترپردیش کے رامپور میں ضلع پنچائت کے صدر کے عہدے کے لئے انتخاب میں بی جے پی امیدوار نے 18 ووٹ حاصل کرکے پنچائت چیئرمین کا تاج اپنے نام کیا ۔وہیں سماجوادی پارٹی نےانتظامیہ پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ووٹرز کو ووٹ ڈالنے نہیں دیا گیا اور دو پنچائت کے ممبران کو غائب بھی کر دیا گیا۔

بی جے پی پرووٹرز کوغائب کرنے کا الزام
بی جے پی پرووٹرز کوغائب کرنے کا الزام

By

Published : Jul 4, 2021, 3:28 AM IST


رامپور میں بی جے پی کے امیدوار خیالی رام لودھی نے ضلع پنچائت چیئرمین کے انتخاب میں 18 ووٹ حاصل کرکے بی جے پی کی جیت کا پرچم لہرا یا ۔ وہیں سماجوادی پارٹی کے رہنما اور کارکنان نے انتظامیہ اور پولیس پر جانب داری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ووٹرز کو پریشان کیا جا رہا ہے۔

بی جے پی پرووٹرز کوغائب کرنے کا الزام

انہوں نے کہا پولنگ مرکز کے اندر انہیں دھمکیاں دی گئیں۔ اور انہیں ووٹ کا استعمال نہیں کرنے دیاگیا ۔

اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرکے باہر نکلے وارڈ نمبر 22 کے پنچائت ممبر محمد مصطفیٰ نے بھی کچھ اسی قسم کے الزامات عائد کئے ۔

سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر اکھلیش کمار نے کہا کہ ان کے دو ممبران کو غائب کر دیا گیا۔ وہ لوگ اپنے ووٹ کا استعمال کرنے اندر گئے تھے۔ انتظامیہ بتائے کہ اس مقام سے وہ کیسے غائب ہوئے۔؟

اس دوران کسانوں اور سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے حکمراں جماعت اور انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں :مظفر نگر :ضلع پنچائیت صدرکےانتخابات میں بی جے پی کی جیت


واضح رہے کہ پنچائت انتخابات میں سماجوادی پارٹی کے سب سے زیادہ امیدواروں نے جیت حاصل کی تھی۔ ساتھ ہی آج چیئرمین کے عہدے کے انتخاب میں جیتے ہوئے آزاد ممبران نے بھی سماجوادی پارٹی کی امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ اس کے باوجود بھی بی جے پی امیدوار نے 18 ووٹ حاصل کرکے جیت کا پرچم لہرایا۔ جبکہ سماجوادی پارٹی کی امیدوار کو محض 13 ووٹ ہی حاصل ہو ا۔
یہی وجہ ہے کہ سماجوادی پارٹی کارکنان سراپا احتجاج ہیں۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details