اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ کا رام لیلا میدان اب گندگی کا مرکز بن چکا ہے - میونسپل کونسل امروہہ

ضلع امروہہ میں صفائی کی صورتحال کتنی اچھی ہے، آپ کو ان تصاویر میں نظر آ جائے گا۔ میونسپل کونسل کی لاپرواہی کے سبب رام لیلا میدان گندگی کا مرکز بن گیا ہے۔

Ram Leela Maidan in Amroha has now become a center of filth
امروہہ کا راملیلا میدان اب گندگی کا مرکز بن چکا ہے

By

Published : Sep 23, 2020, 4:16 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں میونسپل کونسل کے عہدیداروں اور چیئرمین کی لاپرواہی کی وجہ سے امروہہ میں سوچھ بھارت مشن کی تصویر بالکل مخالف نظر آتی ہے۔

امروہہ کا راملیلا میدان اب گندگی کا مرکز بن چکا ہے

امروہہ شہر کے وسط میں واقع ہندو انٹر کالج کا میدان کچرا گھر بن چکا ہے۔ یہ وہی میدان ہے جہاں ہر سال رام لیلا کا اہتمام کیا جاتا ہے، لیکن آج یہ میدان کچرے کا ڈھیر بن گیا ہے۔

جب اس بارے میں جے ایس ہندو ڈگری کالج کے پرنسپل ڈاکٹر بی بی برارتیا سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ میونسپل کونسل اور ضلع کے افسران کی عدم توجہی کی وجہ سے رام لیلا میدان گندگی کی لپیٹ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیہ عہدیداروں سے بار بار اس کی شکایت کی جاتی ہے لیکن اس اور بلدیہ کے کسی افسر یا چیئرمین کی توجہ نہیں ہے۔

راملیلا میدان میونسپل کونسل کے علاقے میں آتا ہے، جو شہر کے وسط میں ہے، جس کے آس پاس اسکول اور کالج تعمیر ہیں۔

اطلاع کے مطابق میونسپل کونسل سے وابستہ ملازمین بھی کچرا ڈالتے ہیں۔ کورونا وائرس جیسی وبا کے دور میں بھی اس طرح کی گندگی لاپرواہی کا ثبوت ہے۔ جب میونسپل کونسل امروہہ کے عہدیداروں سے اس بارے میں بات کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کیمرے کے سامنے آنے سے انکار کردیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details