اردو

urdu

ETV Bharat / state

پارلیمنٹ میں دراندازی کے معاملے پر حکومت کی خاموشی پر راکیش ٹکیٹ کا سوال

Rakesh Tikait Reaction on Parliament Security Breach :بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان چوہری راکیش ٹکیت پارلیمنٹ میں اجلاس کے دوران دراندازی کرنے والوں کے سلسلے میں حکومت خاموش ہے جبکہ ہونا چاہئے تھاکہ اس معاملے میں حکومت کی جانب سے واضح طور پر ردعمل سامنے آنا چاہئے تھا۔

پارلیمنٹ میں دراندازی کے معاملے پر حکومت کی خاموشی پر راکیش ٹکیٹ کا سوال
پارلیمنٹ میں دراندازی کے معاملے پر حکومت کی خاموشی پر راکیش ٹکیٹ کا سوال

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 14, 2023, 5:47 PM IST

پارلیمنٹ میں دراندازی کے معاملے پر حکومت کی خاموشی پر راکیش ٹکیٹ کا سوال

مظفّر نگر:پارلیمنٹ پر ہوئے اسموک حملے پر بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان چوہری راکیش ٹکیت نے کہا کی دیکھیے اس معاملے میں بیان تو حکومت دے گی لیکن ابھی ایسا نہیں ہوا ہے۔ وزیر داخلہ کا بھی کوئی بیان نہیں آیا۔ کون انہیں لیکر گیا اس سلسلے میں کوئی کچھ کہنے کو تیار نہیں ہے۔

بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان چوہری راکیش ٹکیت نے کہاکہ دہلی میں کسانوں نے 13 مہینے احتجاج کیا۔اس تحریک میں 20 سے 30 لاکھ لوگوں نے شرکت کی۔اتنی بڑی تحریک کے دوران ایک آدمی بھی پارلیمنٹ کے اندر نہیں گیا۔ کچھ لوگ ہیں جو لال قلعے تک گئے اور وہاں ترنگا جھنڈا بھی لگائے ۔ہم تحریک چلاتے ہیں ۔ہم گاندھی کے اصولوں پر یقین رکھتے ہیں،ہمیں یہ سب کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ پورے معاملے کی جانچ ہونی چاہئے۔جانچ ایجنیسیاں کر رہیں ہیں۔انہیں یہ پتہ لگانے کوشش کرنی چاہئے کہ ان لڑکے لڑکیوں کو پارلیمنٹ کے اندر تک کون لے کر گیا۔کن لوگوں نے ان لڑکے لڑکیوں کو پارلیمنٹ کے اندر ہال میں پہنچنے میں مدد کی۔یہ سب جانچ کا موضوع ہے۔آپ وہاں بیٹھ کر کسانوں کو اس معاملے سے جڑنے کی کوشش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں:پارلیمنٹ میں سکیورٹی کی خلاف ورزی، 8 سکیورٹی اہلکار معطل

ان کا کہنا ہے کہ کسانوں نے آج تک جو کچھ بھی کیا ہے وہ بول کر کیا۔ہم نے کہا پارلیمنٹ کے گیٹ پر گنا جلائے گے ہم نے کیا۔ہم نے کسان بل کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا۔ہماری تحریک پورے ہندوستان نے دیکھا۔ہم جو کچھ بھی کریں گے بول کر کریں گے۔کسانوں کو بدنام کرنے کے بجائے حکومت کو اس معاملے کی سجنیدگی سے جانچ کرانی چاہئے تا کہ سچائی منظر عام پر آ سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details