اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rakesh Ticket criticizes BJP: 'تیرہ ماہ کی تحریک کے بعد اب بھی بتانا پڑے گا، کسے ووٹ کرنا ہے'

بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے مسائل کے بنیاد پر ووٹ کریں، جناہ اور ٹیپو سلطان ڈھائی ماہ کے لئے لائے گئے ہیں وہ چلے جائیں گے BJP Criticizes Rakesh Tikait ۔

بارہ بنکی میں نریس ٹکیٹ کا بی جے پی پر تنقید
بارہ بنکی میں نریس ٹکیٹ کا بی جے پی پر تنقید

By

Published : Jan 29, 2022, 6:56 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی کھلی مخالفت کرنے والے بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت BJP Criticizes Rakesh Tikait اب اترپردیش اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly elections 2022 میں بی جے پی کی خلاف خوب سوچ سمجھ کر بولتے نظر آرہے ہیں۔

جمعہ کو بارہ بنکی میں منعقد ایک تقریب میں شرکت کرنے پہونچے راکیش ٹکیت سے جب نمائندہ نے بی جے پی کے حوالے سے ووٹ کو لے کر سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ 13 ماہ کی تحریک کے بعد اگر اب بھی بتانا پڑے کہ کسے ووٹ کرنا ہے تو پھر کسانوں کا تحریک چلانا بے کار ہے۔ ٹکیت نے مزید کہا کہ یہ لوگ ٹرینڈ لوگ ہیں۔ انہیں پتا ہے کہ ووٹ کسے کرنا ہے۔

تینوں زرعی قوانین کے خلاف چلائے گئے تحریک کے دوران نظر آئی مذہبی یکجہتی کیا اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly elections 2022 تک برقرار رہ پائے گی کے سوال پر ٹکیت نے کہا کہ عوام کو یہ سمجھنا چاہیے کہ جناہ اور ٹیپو سلطان ڈھائی ماہ کے لئے آئے ہیں۔ اس بعد پھر وہ چلے جائیں گے۔ نریش ٹکیت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے مسائل اور ترقی کے بنیاد پر ووٹ کریں۔

ویڈیو


وہیں بہار کی بھوجپوری گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور کو ٹرول کئے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی آئی ٹی سیل کا یہ کام ہے۔ ان کے پاس مہنگی تنخواہ کے لوگ ہیں جو یہ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

راکیش ٹکیت نے کہا کہ ملک میں ایم ایس پی کی گارنٹی نہیں ہے، حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ ایم ایس پی کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی، لیکن ابھی یہ ممکن نہیں ہوا ہے، اس لئے ہم 31 جنوری کو یوم وعدہ خلافی منائیں گے۔ انہوں الزام لگایا کہ گوشالاؤں کو سنگھ کے کارندوں کے نام ایلاٹ کہا گیا ہے جو حکومتی بجٹ کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ اسلئے اس کی جانچ ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details