اردو

urdu

ETV Bharat / state

کسانوں کے ہر مسئلے کے لئے سیاہ قوانین ذمہ دار: ٹکیٹ

پارلیمنٹ سے پاس تین زرعی قوانین کے خلاف تحریک کار بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے ترجمان راکیش ٹکیٹ نے پیر کو کہا کہ خودکشی کرنے کے لئے مجبور کسانوں کی ہر مسئلے کے لئے تینوں زرعی قوانین ذمہ دار ہیں جب تک حکومت انہیں واپس نہیں لیتی ہے اس وقت تک تحریک جاری رہے گی۔

کسانوں کے ہر مسئلے کے لئے سیاہ قوانین ذمہ دار: ٹکیٹ
کسانوں کے ہر مسئلے کے لئے سیاہ قوانین ذمہ دار: ٹکیٹ

By

Published : Nov 1, 2021, 9:46 PM IST

بندیل کھنڈ کے للت پور میں کھاد کی قلت کی وجہ سے حال ہی میں موت کے شکار ہوئے کسانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کر راکیش ٹکیٹ نے متاثرہ کنبے کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے۔

کسانوں کے ہر مسئلے کے لئے سیاہ قوانین ذمہ دار: ٹکیٹ

انہوں نے کہا کہ کھاد کے لئے آج کسان پریشان ہیں اور لائن میں کھڑے کسانوں کی موت ہورہی ہے۔ ٹکیٹ نے کہا کہ کسانوں کے مسائل کے حل ہونے تک کسان تحریک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ بندیل کھنڈ میں کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت تو مل نہیں رہا ہے۔ اب کھاد بھی نہیں نصیب ہورہی ہے۔وہیں روزگار نہ ملنے سے لوگ پہلے سے ہی نقل مکانی کو مجبور تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس خطے میں سب سے زیادہ دلہن پیدا ہوتی ہے۔ اس لئے حکومت کو دلہن بورڈ کی تشکیل کرنی چاہئے۔ ساتھ ہی اس علاقے میں آوارہ مویشیوں کے سنگین ہوتے مسئلے کو ختم کرنے کے لئے ٹھوس اقدام کرنے چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:Lucknow Encounter: کامران کا سیاسی قتل ہوا، اہل خانہ کا الزام

قابل ذکر ہے کہ ٹکیٹ اپنے دو روزہ دورے میں ان سبھی کسانوں کے اہل خانہ سے ان کے گھر جاکر ملاقات کریں گے، جن کی گذشتہ دنوں کھاد کی قلت کی وجہ سے موت ہوگئی تھی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details