اردو

urdu

ETV Bharat / state

'راجیو گاندھی جدید بھارت کی بنیاد رکھی'

کانگریس کے ضلع یوتھ صدر پرشتم ناگر نے کہا کہ چالیس برس کی عمر میں وزیراعظم بننے والے راجیو گاندھی نے جدید ہندوستان کی بنیاد رکھی۔

راجیو گاندھی کے یوم پیدائش پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

By

Published : Aug 20, 2019, 11:43 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 5:24 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا کے گوتم بدھ نگر میں یوتھ کانگریس کے ضلع صدر پرشوتم ناگر کی قیادت میں جدید ہندوستان کے معمار ، بھارت رتن اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے 75 ویں یوم پیدائش پر روٹری بلڈ بینک سیکٹر 31 نوئیڈا میں خون عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر ناگر نے کہا کہ چالیس برس کی عمر میں وزیراعظم بننے والے راجیو گاندھی نے جدید ہندوستان کی بنیاد رکھی۔

انہوں نے ہندوستان میں مواصلاتی انقلاب کا آغاز کیا اور ملک میں ووٹ دینے کی عمر 21 برس سے گھٹا کر 18 برس کی،کمپیوٹرانقلاب، پنچایتی راج اور نوودے اسکول کھولنے کا کام کیا۔

اس کیمپ میں 46 یونٹ سے زیادہ خون عطیہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف خون نہیں بلکہ زندگی ہے ۔اس موقع پر یوتھ کانگریس کے ریاستی سیکریٹری للت اوانا ،کسان کانگریس صدر گوتم اوانا، بیا پار ریاستی کنوینر رسی گوتم ،پی سی سی ستندر شرما ،میرٹھ کمشنری چیئرمین لیاقت چوہدری ، پی سی سی رام کمار تنور،پسپا کنڈپال، شاکر علی ،یعقوب علی، جگپال چوہان , شاردا ، سنیتا وغیرہ موجودرہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 5:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details