اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدارس ٹیچرز کے مسائل کو ایوان میں اٹھانا ترجیحات میں شامل: شاہ عالم

لکھنؤ ٹیچر الیکشن حلقے سے اتر پردیش مادھیمک شکشک سنگھ پانڈے گروپ کے اعلانیہ امیدوار شاہ عالم خان نے کہا ہے کہ، اگر وہ منتخب ہو کر یوپی اسمبلی کے ایوان عالیہ میں پہنچتے ہیں، تو وہ مدارس اور مدارس ٹیچرس کے تمام مسائل کو ترجیحی طور پر ایوان میں اٹھائیں گے۔

shah alam
شاہ عالم

By

Published : Oct 18, 2020, 6:18 PM IST

شاہ عالم خان نے کہا کہ مدارس اساتذۂ کا ووٹ لینے کے باوجود اب تک کے منتخب تمام ممبران میں سے کسی نے بھی مدارس کے مسائل کو ایوان میں نہیں اٹھایا۔

دیکھیں ویڈیو

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں کمپین کے لئے شاہ عالم خان نے دعویٰ کیا کہ وہ لکھنؤ ٹیچرس الیکشن حلقے سے پانڈے گٹ نے انہیں پہلی دفعہ مسلم امیدوار کو موقع دیا ہے۔ اس اسمبلی نشست سے وہ واحد مسلم امیدوار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ منتخب ہوتے ہیں، تو تمام ٹیچرس کے مسائل کو حل کرانے کی وہ مکمل کوششیں کریں گے، لیکن مسلم ہونے کے ناطے وہ مدارس کے تمام مسائل کو وہ ترجیحی طور اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ مدارس کے ماڈرن ٹیچر کی تنخواہ انہیں ہر ماہ وقت پر حاصل ہو۔

انہوں نے کہا کہ مدارس ٹیچرس کا این پی ایس ابھی تک نہیں کٹ رہا ہے، جس کی وجہ سے مدارس ٹیچرس کے اہل خانہ کا مستقبل محفوظ نہیں ہے۔ وہ کوشش کریں گے کہ مدارس ٹیچر کا این پی ایس کٹے اور انہیں پرانی پنشن کا فائدہ دلایا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب مدارس کے تمام ٹیچرس، مادھیمک شکشک کی ہی طرح تمام کام کر رہے ہیں، تو انہیں بھی مادھیمک ٹیچرس جیسی ہی تنخواہ ملنی چاہئے۔ اس کے لئے بھی وہ ایوان میں آواز بلند کریں گے۔

قابل غور ہو کہ ٹیچر الیکشین حلقے کا انتخاب آئندہ ماہ ہونے والا ہے۔ اسلئے تمام امیدواروں نے کیمپین مہم تیز کر دی ہے۔ لکھنؤ حلقے میں 7 اضلاع شامل ہے، جس میں لکھنؤ، رائے بریلی، پرتاپ گڑھ، بارہ بنکی، سیتاپور، لکھیم پور اور بہرائیچ ہے۔ ان 7 اضلاع میں 30 ہزار سے زیادہ ٹیچر ووٹر ہیں۔

مزید پڑھیں:

بارہ بنکی: تعلیمی نطام کی بحالی سے مدارس کے طلبا خوش

شاہ عالم سیتا پور کے بسواں کے رہنے والے ہیں۔ وہ خیرآباد کے جے ایل ایم ڈی جے انٹر کالج میں فیزکل ٹیچر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details