اس کا مقصد ہے کہ بارش کے پانی کو جمع کرکے آبی سطح میں اضافہ کرنا اور دوبارہ استعمال کرنے کے لائق بنانا ہے۔
اس سلسلے میں بنارس کے مختلف دہی علاقوں کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں یہ مہم چلائی جا رہی ہے۔
جس میں نوجوان سمیت خواتین بوڑھے اور بچے بھی شرکت کر رہے ہیں۔
بنارس: بارش کے پانی کو جمع کرنے کی مہم گنگا متر کے رکن سنیل جیسوال نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کہ بارش کے موسم میں میں بارش کے پانی کو جمع کرنے کی ایک مہم چلائی جا رہی ہے جس سے نہ صرف آبی سطح میں اضافہ ہوگا بلکہ نوجوانوں کو روزگار بھی فراہم ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں آج اسی گھاٹ پر دستخط مہم چلائی گئی ہے ۔
اس میں نوجوان بوڑھے خواتین اور بچے بھی شامل ہو رہے ہیں اور سبھی کو اس سلسلے میں آگاہ کیا جا رہا ہے کہ بارش کے پانی کو اپنے گاؤں میں گڑھا کھود کر یا ٹینک بنا کر جمع کریں تاکہ اس پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جائے اور دوبارہ استعمال کیا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ پانی کے بحران سے دوچار ہونے سے نجات حاصل ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے:مؤ: کشتی ڈوبنے سے بچے سمیت 5 افراد ہلاک
انہوں نے بتایا کہ گنگا متروں نے بلاک سطح پر کام بھی کیا ہے ایک تلاب کی کھدائی کر اس میں ایک سو دو فٹ نیچے بورویل کیا گیا ہے۔
اس کے ذریعے بارش کا پانی زمین میں جذب ہوتا ہے اور آبی ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں کہا کہ اس تالاب میں گاؤں کے نوجوان مچھلی پالن بھی کررہے ہیں جس سے ان کی روزگار کی پریشانی بھی دور ہورہی ہے۔