اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: ریلوے وینڈرس معاشی بحران کا شکار - اترپردیش نیوز

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ریلوے اسٹیشن کے وینڈرس کووڈ-19 کی وجہ سے مزید پریشانی میں ہیں۔ ٹرینیں کم ہونے کی وجہ سے ان کے سامانوں کی فروخت نہیں ہو رہے ہیں۔

railway vendors facing financial crisis
ریلوے وینڈرس معاشی بحران کا شکار

By

Published : Sep 13, 2020, 10:05 PM IST

ایسے میں ریلوے نے انہیں دکان کھولنے کا حکم دے دیا ہے، جس کی وجہ سے دوکان کھولنا ان کے لیے مجبوری ہو گئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ایک وقت تھا کہ جب بارہ بنکی ریلوے جنکشن سے دن میں سینکڑوں کی تعداد میں ٹرینیں گزرتی تھیں، لیکن اس وقت کل چھ ٹرین ہی گزر رہی ہیں۔

ان میں سے زیادہ تر ٹرین رات کی ہیں، جس کی وجہ سے ریلوے وینڈرس کا کاروبار برباد ہو گیا ہے۔

دراصل رات میں ٹرین سے مسافر اترنا پسند نہیں کرتے ہیں۔ دوسرے کووڈ-19 کی وجہ سے مسافر پرہیز بھی کر رہے ہیں۔

اسلیے ریلوے وینڈرس جو کبھی اچھا منافع کماتے تھے۔ آج پریشانی میں ہیں۔

بارہ بنکی کے تمام پلیٹ فارمز پر تقریباً ایک درجن وینڈرس ہیں۔ ان کو ریلوے نے اپنی دکان کھلی رکھنے کا حکم دیا ہے۔

ریلوے وینڈرس کو مجبوراً رات میں دکان کھولنی پڑ رہی ہے۔ اس طرح انہیں مزید نقصان ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

دایاں ہاتھ کھونے والے اخلاق سلمانی کو انصاف کا انتظار

مجبوری یہ بھی ہے کہ انہیں دوکان کھولنا لازمی ہے اور وہ دوسرا کام کر بھی نہیں سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details