اردو

urdu

مرادآباد میں ریلوے ملازمین کا احتجاج

مرادآباد ریلوے اسٹیشن میدان میں آل انڈیا ریلوے مینس فیڈریشن تنظیم کے بینر تلے ریلوے ملازمین کا دو روزہ احتجاج جاری ہے۔ ملازمین نے بونس کی مانگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں 78 دن کا جو بونس ملتا ہے اس بونس کو ریلوے ملازمین کو جلد دینے کا اعلان کیا جائے۔

By

Published : Oct 21, 2020, 3:57 PM IST

Published : Oct 21, 2020, 3:57 PM IST

railway employees protest in moradabad uttar pradesh
مرادآباد میں ریلوے ملازمین کا احتجاج

ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد میں ریلوے اسٹیشن میدان میں بونس کو لیکر ریلوے ملازمین کا احتجاج جاری ہے۔

مرادآباد میں ریلوے ملازمین کا احتجاج

آل انڈیا ریلوے مینس فیڈریشن نے فیصلہ لیا ہے کہ اگر ان کو بونس نہیں دیا گیا تو ضلع مرادآباد میں نہ کوئی ٹرین آئے گی اور نہ کوئی ٹرین جائے گی۔ ہم چکا جام کر دیں گے، ریل جہاں ہے وہیں رک جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بنارس: ڈی ایم سے 23 مدارس بند کرنے کی شکایت

مرادآباد میں ریلوے ملازمین کا احتجاج

مرادآباد میں ریلوے یونین کے ضلع صدر شیو گوپال مشرا نے کہا کہ کورونا وائرس وبا کے چلتے ریلوے ملازمین نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر کام کیا۔ لہذا، حکومت ملازمین کے لیے بونس کا جلد اعلان کرے۔

احتجاج کے دوران نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ بونس دو گے تو کام کریں گے، ورنہ چکا جام کریں گے۔

مرادآباد میں ریلوے ملازمین کا احتجاج

ایک سوال کے جواب میں شیو گوپال مشرا نے کہا کہ ریلوے ملازمین سنہ 1974 سے لیکر آج تک بونس کی مانگ کو لیکر ملک بھر احتجاج کرتے آئے ہیں۔ اگر ہماری مانگ پوری نہیں کی گئی تو آنے والے 22 اکتوبر کو ملک بھر میں چکا جام کیا جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details