ریاست اترپردپش کے ضلع سہارنپور میں کوروناوائرس کے اس دور میں لاک ڈاؤن کے بعد کھلے بازاروں میں افسران روزانہ چھاپے ماری کررہے ہیں، اور لوگوں سے اصولوں پر عمل کرنے کی اپیل بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ابھی تین روز قبل محکمہ فوڈ نے ایس ڈی ایم دیوبند کی قیادت میں مٹھائیوں کی دوکانوں پر چھاپے ماری کرتے ہوئے کچھ دوکانوں سے مٹھائی کے سیمپل لیے گئے تھے، جب کہ ڈی ایم اور ایس ایس پی نے بھی گزشتہ تین روز قبل دیوبند کے اپنے دورے کے دوران اصولوں پر عمل نہ کرنے پر کچھ دوکانداروں پر کارروائی بھی کی تھی۔
وہیں آج ایس ڈی ایم دیوبند کی قیادت میں ڈرگس انسپکٹر کے ذریعہ میڈیکل سٹورز کی چیکنگ کی گئی، ڈرگس محکمے کی جانب سے کی گئی چھاپے ماری سے میڈیکل سٹورز کے مالکان میں افراتفری مچ گئی اور وہ اپنے میڈیکل سٹورز کو بند کرکے اِدھر اُدھر ہوگئے۔
اس دوران ایم بی ڈی چوک پر کچھ میڈیکل سٹورز کو بے ضابطگیوں کی وجہ سے بند کرادیا گیا، اتنا ہی نہیں ٹیم نے مختلف بے ضابطگیوں کی وجہ سے شہر کے پانچ میڈیکل سٹور مالکان کی رپورٹ کا رروائی کے لیے ضلع مجسٹریٹ کو بھیج دی ہے۔