پولیس ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ 'علاقے کے اوگھڑ آشرم کے نزدیک ہفتہ کی دیررات ایک سائیکل سوار کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماری دی۔ اس حادثے میں شدید طور سے زخمی سنجے ریداس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ مہلوک نگر کوتوالی کے آچاریہ دویدی نگر کا رہنے والا تھا۔'
رائے بریلی: سڑک حادثے میں سائیکل سوار ہلاک
اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے بھدوکھر علاقے میں پیش آئے سڑک حادثے میں ایک سائیکل سوار کی موت ہوگئی۔
سڑک حادثے میں سائیکل سوار ہلاک (فائل فوٹو)
انہوں نے بتایا کہ 'سنجے اپنے سسرال بیلا ٹکئی جارہاتھا کہ راستے میں نامعلوم گاڑی نے اس کی سائیکل کو ٹکر مار دی۔
راہ گیروں کی اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔