اردو

urdu

ETV Bharat / state

Uttar Pradesh by Elections ڈمپل یادو کے خلاف بی جے پی نے رگھوراج شاکیہ کو بنایا امیدوار

بی جے پی نے اتر پردیش میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ مین پوری لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی نے سماج وادی پارٹی کی امیدوار ڈمپل یادو کے خلاف رگھوراج شاکیہ کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ Raghuraj Singh Shakya vs Dimple Yadav

ڈمپل یادو کے خلاف بی جے پی نے رگھوراج شاکیہ کو بنایا امیدوار
ڈمپل یادو کے خلاف بی جے پی نے رگھوراج شاکیہ کو بنایا امیدوار

By

Published : Nov 15, 2022, 2:23 PM IST

لکھنؤ:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتر پردیش کی مین پوری لوک سبھا سیٹ اور اتر پردیش، راجستھان، بہار اور چھتیس گڑھ کی پانچ اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے لیے آج امیدواروں کا اعلان کیا۔ بی جے پی کے مرکزی دفتر نے آج صبح یہ فہرست جاری کی۔ رگھوراج سنگھ شاکیہ کو مین پوری لوک سبھا سیٹ سے نامزد کیا گیا ہے، جن کا مقابلہ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کی اہلیہ ڈمپل یادو سے ہوگا۔ شاکیہ کو سماج وادی پارٹی کے سابق لیڈر اور پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے لیڈر شیو پال سنگھ یادو کا قریبی بتایا جاتا ہے۔ BJP released candidates list regarding by elections

اتر پردیش کی کھٹولی اسمبلی سیٹ سے راج کماری سینی اور رام پور سے آکاش سکسینہ، راجستھان کی سردار شہر سیٹ سے اشوک کمار پنچا، بہار کی کرہانی سیٹ سے کیدار پرساد گپتا اور چھتیس گڑھ کی بھانوپرتاپور سیٹ سے برہمانند نیتام کو بی جے پی کا امیدوار بنایاگیا ہے۔ ان سیٹوں پر ووٹنگ 5 دسمبر اور ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details