اردو

urdu

By

Published : Mar 24, 2019, 9:55 PM IST

ETV Bharat / state

'سوشلسٹ نظریات کے حامل افراد کی تعداد میں مزید اضافہ'

معروف دانشور رگھو ٹھاکر نے دعوی کیا ہے کہ پوری دنیا میں سوشلسٹ نظریات کے حامل افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

معروف دانشور رگھو ٹھاکر

انہوں نے کہا ہے کہ بھارت میں سوشلسٹ پارٹیوں کی ناکامی کو سوشلزم کی ناکامی نہیں تسلیم کرنا چاہئے. اس کے ساتھ ہی انہوں نے سوشلزم کے نام پر سیاست کرنے والے رہنماؤں کو کم سمجھ قرار دیا ہے۔

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ایک تقریب میں رگھو ٹھاکر نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں کہا کہ پوری دنیا میں سوشلسٹ نظریہ کے ماننے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

معروف دانشور رگھو ٹھاکر

انہوں نے کہا کہ امریکہ جیسے کیپٹلسٹ ملک میں بھی اس وقت سوشلسٹ نظریےکے لوگوں میں اضافہ ہو رہا ہے.

سماجواد کے نام پر سیاست کرنے والی پارٹیوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ٹھاکر نے کہا کہ یہ لوگ اقتدار کے لئے ذات برادری اور کنبہ پرستی کر رہے ہیں. ان کی نادانی کی وجہ سے ملک کی سیاست پروگرام پر ڈپینڈ نہ رہ دوسری جانب چلی گئی یہ لوگ لوہیا کے ماننے والے نہیں ہو سکتے.اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے مسائل کے حل کے لوہیا نے جو راستہ بتایا تھا اس پر عمل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لیےبھارت پاکستان بنگلہ دیش مہاسنگھ بنانا چاہئے اور تمام ملکوں کو اس کے لئے مذاکرات کرنے چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details