اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rabi Ul Awwal 2022 ربیع الاول کا نظر آگیا، 9 اکتوبر کو عید میلادالنبی - خلافت کمیٹی

ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، دیر شام اس کا اعلان ادارہ شریعہ فرنگی محل لکھنؤ نے کیا ہے۔ Rabi Ul Awwal 2022 Moon Sighted

ربیع الاول کا نظر آگیا، 9 اکتوبر کو عید میلادالنبی
ربیع الاول کا نظر آگیا، 9 اکتوبر کو عید میلادالنبی

By

Published : Sep 27, 2022, 8:42 PM IST

Updated : Sep 27, 2022, 10:03 PM IST

لکھنئو : لکھنؤ میں 29 صفر کو ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے اس کا اعلان ادارہ شریعہ فرنگی محل لکھنؤ نے کیا ہے۔ آج 27 ستمبر کو چاند کی رویت ہوئی ہے لہذا 28 ستمبر کو یکم ربیع الاول ہوگا جب کہ 9 اکتوبر کو جشن عید میلادالنبی پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔ Rabi Ul Awwal 2022 Moon Sighted

ربیع الاول کا نظر آگیا، 9 اکتوبر کو عید میلادالنبی

شیعہ مرکزی چاند کمیٹی لکھنؤ نے چاند کی رویت کا اعلان کیا ہے۔ مولانا سیف عباس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 28 ستمبر کو ربیع الاول کی پہلی تاریخ ہوگی۔ آل انڈیا شیعہ چاند کمیٹی نے بھی چاند کے تصدیق کا اعلان کیا ہے اور تمام مومنین کو اطلاع دی ہے کہ آج یعنی27 ستمبر کو چاند کی رویت ہوئی ہے ۔

ربیع الاول کا نظر آگیا

مرکزی چاند کمیٹی فرنگی محل لکھنؤ نے بھی چاند ہونے کا اعلان کیا ۔ کمیٹی کی جانب سے مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ لکھنؤ وہ ملک کے سبھی حصے میں چاند کی رویت ہوئی ہے لہذا چاند کی تصدیق کی جاتی ہے اور 28 ستمبر کو یکم ربیع الاول ہوگی جب مدح صحابہ کا جلوس 9 اکتوبر یعنی بارہ ربیع الاول کو نکالا جائے گا۔ Rabi Ul Awwal 2022 Moon Sighted

ربیع الاول کا نظر آگیا

ممبئی جامع مسجد ٹرسٹ کے سربراہ شعیب خطیب کے مطابق ،آج 29 ،صفر المعظم کو چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی تھی۔اور بعد نماز مغرب چاند کی عام رویت ہوئی۔سنی جمعیت علماء کے مفتی سلیم اختر نے بھی چاند نظر آنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح عیدمیلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم بروز اتوار 9 اکتوبر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ ممبئی میں خلافت کمیٹی کے زیر اہتمام ایک صدی سے شاندار جلوس برآمد ہوتا ہے اور اس مرتبہ کووڈ 19 اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے دو برس کے وقفہ سے میلاد النبی کی تقریب اور جلوس کا اہتمام کیا جائے گا، خلافت کمیٹی کے چیئرمین اور بزرگ صحافی سرفراز آرزو نے مطلع کیا ہے، جلوس کے سلسلہ میں بدھ 28، ستمبر کی شام 7 بجے خلافت ہاؤس بائیکلہ میں ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی ہے۔ مذکورہ میٹنگ میں اعلیٰ پولیس افسران اور میونسپل کارپوریشن کے افسران شرکت کریں گے اور اپنی آراء سے نوازیں گے۔ عام شہری بھی شرکت کریں گے ۔

واضح رہے کہ بدھ سے ہی 'پیغمبر اسلام سب کے لیے مہم' شروع کی جارہی ہے۔اس سلسلہ میں غیر مسلم صحافیوں اور مصنفین کی ایک میٹنگ طلب کی ہے، جبکہ اسم محمد صلی علیہ وسلم مع القابات کی خطاطی کی نمائش کا ایک اہم پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ممبئی کی کئی اہم سماجی، تعلیمی اور دینی تنظیموں کے تعاؤن سے پہلی بار وسیع پیمانے پر اور مربوط انداز میں رسول عربی نبی آخر الزماں محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش پر ایک اہم پروگرام ممبئی اور مضافات میں ترتیب دیا گیا ہے۔ اور خاص طور پر برادران وطن کی شرکت کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔

اسی سلسلے کا ایک اہم پروگرام، 'اسم محمد صل اللہ علیہ وسلم' مع القابات خطاطی کی نمائش بھی کی جائے گی، جس کی سرپرستی ملک کے نامور خطاط اسلم کرتپوری فرمائیں گے،بروز سنیچر 01 اکتوبر 2022 دوپہر 2:00 تا 7:00 بجے کریمی لائبریری انجمن اسلام اسلام ہیڈ آفس، سی ایس ٹی، ممبئی میں ہوگی۔

مہاراشٹر کے اہم خطاطی کے مراکز سے کئی اہم خطاط اس میں میں شرکت کریں گے ساتھ ہی عالمی شہرت یافتہ استاد شفیق الزماں خان سربراہ شعبہ خطاطی مسجد نبوی کے بھی کچھ منتخب نمونوں کو نمائش میں شامل کیا جائے گا۔ اس نمائش میں آپ کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے القابات مختلف خوبصورت ترین انداز میں دیکھنے کو ملیں گے ۔

منتظمین نے درخواست کی ہے کہ اس نمائش میں کم از کم ایک غیر مسلم دوست کے ہمراہ ضرور شرکت کریں، یوں بھی ہمارے برادران وطن آرٹ اور کلچرل نمائش کے بہت دلدادہ ہوتے ہیں سو اس موقع پر یہ ایک اہم پروگرام ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : Meerut Clerics on Madrasa Survey مدارس کے سروے سے مدارس کا ہی فائدہ ہوگا

Last Updated : Sep 27, 2022, 10:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details