ریاست اترپردیش کے رامپور میں سیرت النبیﷺ کے پیغام مبارک کو عام کرنے کے لئے ایس آئی او کے جانب سے منعقدہ اس کوئز کمپیٹیشن میں 8 سے 18 سال تک کی عمر کے طلبہ نے حصہ لیا۔
طلبہ و نوجوانوں کے درمیان اسلامی فکر کو عام کرنے والی طلبہ تنظیم ایس آئی او یعنی اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا رامپور یونٹ کی جانب سے سیرت النبی مقابلوں کی سیریز کے دوران آج سیرت کوئز کمپیٹیشن کا انعقاد کیا گیا۔
سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو سمجھنے کے لئے اس کوئز کمپیٹیشن میں 8 سے 18 سال تک کی عمر کے طلبہ نے حصہ لیا۔ جن کو عمر کے لحاظ سے دو گروپ بناکر سوال نامے دیے گئے۔
قابل ذکر ہے کہ ہے ایس آئی او کی جانب سے سیرت کے موضوع پر مختلف مقابلوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ جس میں سیرت کوئز کمپیٹیشن، نعت مقابلہ، تقریری مقابلہ اور سیرت کے موضوع پر مضمون نگاری وغیرہ شامل ہیں۔