ملک بھر میں کورونا وائرس وبا کے پیش نظر پولیو مہم کو روک دیا گیا تھا۔ آج سے پورے ملک میں پولیو مہم کی دوبارہ شروعات ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس وبا کے چلتے تقریبا ایک برس قبل پولیو مہم کو روک دیا گیا تھا۔
مرادآباد میں پولیو مہم کا دوبارہ آغاز - ٹیمیں پولیو کی دوا پلانے کے لیے لوگوں کو بیدار کریں گی
کورونا وائرس کے خطرات کے سائے میں ملک بھر میں پولیو مہم کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب ملک بھر میں تقریبا ایک برس قبل پولیو مہم کو روک دیا گیا تھا۔
پولیو مہم کا دوبارہ آغاز
یہ بھی پڑھیں: امروہہ: شادی کے 24 گھنٹے بعد دولہا لاپتہ
مرادآباد کے سی ایم او ایم سی گرگ نے پولیو بیداری کو لیکر پولیو ٹیم کو روانہ کیا تھا۔ یہ ٹیمیں پولیو کی دوا پلانے کے لیے لوگوں کو بیدار کریں گی۔ ایک برس کے بعد شروع ہوئی پولیو مہم کے بعد مرادآباد میں بھی اس مہم کی شروعات جوش و خروش کے ساتھ کی گئی۔