ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ نے اس ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور 5 برس تک کے اپنے بچوں کو پولیو کی دوا ضرور پلائیں۔
بارہ بنکی میں سی ایم او دفتر سے رفیع احمد قدوائی میموریل ضلع لیڈی ہسپتال تک یہ ریلی نکالی گئی۔
پلس پولیو بیداری مہم، ریلی کا انعقاد اس میں تمام طلبا نے ہاتھوں میں پلس پولیو کے تئیں بیدار کرنے والے نعرہ لکھے تختیاں لے کر راستے بھر بیداری والے نعرے لگاتے رہے۔
مزید پڑھیں:'اسد الدین اویسی سیاسی فائدے کے لئے بیان بازی کرتے ہیں'
اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ نے کہا کہ اس وقت جب پولیو ملک میں خاتمے کے قریب ہے۔
اس کے باوجود محکمہ صحت پولیو کے ساتھ کووڈ-19 کے ویکسینیشن میں تن دہی کے ساتھ لگا ہوا ہے، یہ تشہیری مہم اسی لئے ہے کہ لوگ ویکسینیشن کے تئیں بیدار ہوں۔