اُتر پردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں سی اے اے کے خلاف شاہین باغ کی طرز پر 17 جنوری بعد نماز جمعہ چند خواتین دھرنے پر بیٹھیں اور آج 12 ویں دن بھی اُنکا دھرنہ لگاتار جاری ہے۔
اس دوران 25 جنوری کو گرفتار کی گئی پوجا شکلا کو 27 جنوری کو ضمانت ملی اور اج وہ جیل سے رہا ہوگئی۔
پچیس جنوری کو پولیس نے مظاہرین کی کم تعداد دیکھ کر انہیں وہاں سے ہٹانے کی پوری کوشش کی لیکن خواتین نے سخت رد عمل کرتے ہوئے گھنٹہ گھر سے ہٹنے پر صاف انکار کر دیا۔