اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں ایک میٹنگ کے دوران ریاستی اقلیتی بہبود، وقف و حج کے وزیر نند گوپال گپتا نندی نے تمام سرکاری اسکیموں کا جائزہ لیتے ہوئے سبھی افسران کو ہدایت دی کہ اس کی مزید تشہیر کرائی جائے تاکہ مقامی سطح پر لوگوں کو اس کا فائدہ مل سکے۔
واضح ہوکہ رواں برس بہت کم لوگوں نے حج فارم بھرا تھا، جب کہ شروع میں ہی یوپی اسٹیٹ حج کمیٹی کے اعلیٰ افسران نے کہا تھا کہ اس بار تقریبا 50 ہزار لوگ مقدس سفرکے لیے فارم بھر سکتے ہیں لیکن ایسا ہوا نہیں۔
حکومتی اسکیمز سے عوام کو باخبر کیا جائے۔ویڈیو انہوں نے حج کمیٹی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس بار حج کے لئے آن لائن فارم بھرنے کی آخری تاریخ 5 دسمبر ہے اس لیے حج کمیٹی ، حکومت ہند، سینٹرل حج کمیٹی کو خطوط ارسال کرکے حج کے فارم بھرنے کی تاریخ میں مزید اضافہ کا مطالبہ کرے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مقدس سفرکے لیے فارم بھر سکیں۔
اس سے متعلق نندی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ یوگی حکومت کا کہنا ہے کہ سماج کے آخری لوگوں تک حکومت کی تمام اسکیمز کی جانکاری ہو تاکہ عوام اس سے فائدہ اٹھا سکے۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ جلد ہی وقف بورڈ کی الگ سے ایک میٹنگ منعقد کی جایے گی جن لوگوں نے وقف کی جائیدادوں پر ناجائز قبضے کر لیا ہے ان پر سخت کارروائی کی جائے گی۔