اچھے دن کا وعدہ کرکے اقتدار میں آنے والی بی جے پی کے اتنے برے دن آجائیں گے یہ کسی نے سوچا بھی نہیں تھا، اترپردیش اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly elections 2022 میں بی جے پی کے رہنما لگاتار عوام کے غصے کا شکار ہورہے Public Anger Against Bjp Government ہیں۔ علاقے میں تشہری مہم کے لئے نکلنا اب مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
نوئیڈا سے متصل سکندر آباد میں آج سابق مرکزی وزیر اور موجودہ نوئیڈا کے رکن پارلیمنٹ مہیش شرما کو لوگوں نے کالے جھنڈے دکھاکر گاؤں سے باہر کردیا۔ وہیں متنازع بیان سے سرخیوں میں رہنے والے مظفر نگر کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ سنجو بالیان کو غازی آباد سے متصل علاقے میں شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔
ان دونوں مقامات پر بی جے پی مردہ آباد ور اکھیلیش یادو، جینت چودھری زندہ باد، راہل بھیا زندہ آباد کے نعرے لگاتے ہوئے عوام نے بی جے پی کے رہبناؤں کو کالے جھنڈے دیکھا کر گاؤں سے روانہ کر دیا۔