اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest for Release of Azam Khan: اعظم خاں کی رہائی کے لئے 7ویں روز بھی احتجاجی مظاہرہ جاری - سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اعظم خاں

رامپور کے رکن پارلیمان اور سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اعظم خاں SP Leader Azam Khan کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرہ 7ویں روز بھی جاری Protest for Release of Azam Khan ہے۔ گزشتہ 28 دسمبر 2021 سے ویر بھگت سنگھ یووا مورچہ کے کارکنان اعظم خاں کی رہائی کے لئے غیر معینہ مدت تک کے لئے رامپور کے امبیڈکر پارک میں احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔

Protest for Release of Azam Khan: اعظم خاں کی رہائی کے لئے 7 ویں روز بھی احتجاجی مظاہرہ جاری
Protest for Release of Azam Khan: اعظم خاں کی رہائی کے لئے 7 ویں روز بھی احتجاجی مظاہرہ جاری

By

Published : Jan 4, 2022, 7:45 PM IST

سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اور رامپور کے رکن پارلیمان محمد اعظم خان SP Leader Azam Khan گزشتہ 22 ماہ سے سیتاپور جیل میں قید ہیں۔ یوں تو ان کی رہائی کے لئے وقتاً فوقتاً ریاست کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوتے رہے ہیں لیکن رامپور میں ایک سماجی تنظیم ویر بھگت سنگھ یووا مورچہ Veer Bhagat Singh Yuwa Morcha Protest کے کارکنان گزشتہ 28 دسمبر 2021 سے رامپور کے امبیڈکر پارک میں مسلسل احتجاجی مظاہرہ پر ہیں اور اعظم خاں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Protest for Release of Azam Khan: اعظم خاں کی رہائی کے لئے 7 ویں روز بھی احتجاجی مظاہرہ جاری

آج 7 ویں روز بھی اعظم خاں کے حامیوں Supporters of Azam Khan کی جانب سے مظاہرہ بدستور جاری رہا۔ ویر بھگت سنگھ یوا مورچہ کے صدر رجت کمار نے کہا کہ ان کا احتجاج مسلسل جاری ہے۔ جب تک ان کے رہنماء محمد اعظم خاں کی رہائی نہیں ہو جاتی تب تک احتجاجی مظاہرہ مسلسل جاری رہے گا۔

وہیں سماجوادی پارٹی Samajwadi Party in Rampur کے مقامی رہنما شانی خان نے کہا کہ محمد اعظم خاں بے قصور ہیں اور ان کو سیاسی رنجش کے تحت پھنسایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی سرپرستی میں انتہائی سنگین جرائم کے ملزمین آزاد گھوم رہے ہیں جبکہ ایک ایماندار اور خیر خواہ لیڈر کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے۔ یہ انتہائی شرمناک بات ہے۔

شانی خان نے مزید کہا کہ محمد اعظم خاں نے سماجی اصلاحات اور تعلیمی میدان میں اہم خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ اترپردیش بالخصوص رامپور کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان پر تعصب کی بنیاد پر کارروائی قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارہ بنکی: اعظم خان کی رہائی کے مطالبہ پر منفرد انداز میں احتجاج

اس موقع پر احتجاجی مظاہرے میں شامل سماجوادی پارٹی ایس سی مورچہ کے شہر صدر دھرم سنگھ نے کہا کہ جب تک اعظم خان کی رہائی Release of Azam Khan نہیں ہوجاتی تب تک یہ احتجاجی مظاہرہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی حکومت آنے پر اعظم خاں اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے تمام فرضی مقدمات بھی ہٹائے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details