اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: متعدد مطالبات کو لے کر میمورنڈم

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں محکمہ زراعت کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ نے تقرری کو مستقل کرنے، ٹی اے اور اعزازیہ رقم سمیت 16 مطالبات کو لے کر بارہ بنکی کے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کے دفتر پر احتجاج کیا اور میمورنڈم بھی دیا۔

متعدد مطالبات کو لے کر احتجاج اور میمورنڈم
متعدد مطالبات کو لے کر احتجاج اور میمورنڈم

By

Published : Mar 5, 2020, 6:09 PM IST

Updated : Mar 5, 2020, 6:40 PM IST

متحرک ٹیکنیکل اسسٹنٹ کا کہنا ہے کہ ان مطالبات کو لے کر متعدد دفعہ میمورنڈم دیا جا چکا ہے لیکن اب تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے۔

متعدد مطالبات کو لے کر احتجاج اور میمورنڈم

انہوں نے انتباہ کیا ہے کہ اگر اپریل تک ان کے مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو وہ لکھنؤ میں ڈائریکٹر کے دفتر پر احتجاج کریں گے۔

متحرک زراعت ٹیکنیکل اسسٹنٹ کا کہنا ہے کہ ان کے لیے مناسب دفتر کا بھی انتظام نہیں ہے۔

متعدد مطالبات کو لے کر احتجاج اور میمورنڈم

انہوں نے بتایا کہ انہیں میٹنگ میں بلایا جاتا ہے لیکن اس کا کوئی خرچ نہیں دیا جاتا ہے۔ اس طرح کے 16 نکاتی میمورنڈم کے ذریعہ انہوں نے ڈی ڈی ایگریکلچر کو اپنی پریشانیوں سے آگاہ کرایا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر انل کمار ساغر نے تمام ٹیکنیکل اسسٹنٹ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ان تمام مطالبات کو اعلٰی افسران تک پہونچا دیں گے۔ وہیں مظاہرین نے انتباہ کیا ہے کہ مطالبات پر نہ ہونے پر لکھنؤ میں بڑا احتجاج کریں گے۔

Last Updated : Mar 5, 2020, 6:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details