اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: کووڈ 19 کی وجہ سے احتجاج ملتوی

بارہ بنکی میں سماجی تنظیم جن ہت ایکتا سنگٹھن کی جانب سے احتجاج ہونے والا تھا، لیکن کورونا وبا کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ تنظیم نے انتباہ دیا ہے کہ اگر مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو وہ کووڈ 19 وباء کے خاتمے کے بعد احتجاج کریں گے۔

protest postponed due to code 19 in barabanki uttar pradesh
بارہ بنکی میں کووڈ 19 کی وجہ سے احتجاج ملتوی

By

Published : Nov 24, 2020, 5:11 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں گذشتہ دو برس سے اسمارٹ میٹر کے خلاف احتجاج کر رہی سماجی تنظیم جن ہت ایکتا سنگٹھن نے آج مجوزہ اپنے احتجاج کو کووڈ-19 کی وجہ سے ملتوی کر دیا ہے۔

بارہ بنکی میں کووڈ 19 کی وجہ سے احتجاج ملتوی

تنظیم کی جانب سے اس معاملے میں ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم دیا گیا ہے۔ جس پر انہیں جلد از جلد کارروائی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

بتا دیں کہ اسمارٹ میٹر کے خلاف مسلسل جن ہت ایکتا سنگٹھن نے 4 نومبر کو کلکٹریٹ میں احتجاج کے بعد میمورنڈم دیکر انتظامیہ کو 20 روز کا وقت دیا تھا اور اس کے بعد بڑے مظاہرہ کا انتباہ دیا تھا۔

اس مظاہرے کی تمام تیاریاں بھی مکمل تھیں، لیکن کووڈ-19 کے سبب انتظامیہ کی اپیل پر تنظیم نے اپنا مجوزہ پروگرام منسخ کرکے اے ڈی ایم سندیپ کمار گپتا کو میمورنڈم دیا۔

بارہ بنکی میں کووڈ 19 کی وجہ سے احتجاج ملتوی

یہ بھی پڑھیں: بارہ بنکی: بیسک اسکول کے طلباء کو سویٹر تقسیم کیا جائے گا

انتظامیہ کے ذریعہ جن ہت ایکتا سنگٹھن کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اسمارٹ میٹر کے مسئلے پر حکومت نے نوٹس لیا ہے اور اس پر وزیر توانائی نے میٹنگ بھی کی ہے۔ جلد ہی اس پر کوئی فیصلہ ہوگا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تنظیم کے مطالبات جائز ہیں۔ اس لیے یہ میمورنڈم وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم تک پہونچا دیا جائے گا۔

تنظیم نے پھر انتباہ دیا ہے کہ اگر مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو وہ کووڈ-19 وباء کے خاتمے کے بعد بڑا مظاہرہ کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details