اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہنگائی کے خلاف احتجاج

ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں سماجوادی پارٹی کی جانب سے ضلع کلکٹریٹ گیٹ پر مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔

By

Published : Nov 12, 2019, 9:07 AM IST

مہنگائی کے خلاف احتجاج

سماجوادی پارٹی رہنماؤں و کارکنان نے گیس سلینڈر کا کٹ آؤٹ بناکر مظاہرہ کیا۔ اور صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم بھی ضلع انتظامیہ کو دیا۔

مظاہرین نے مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ اور اس مہنگائی کے لیے ریاستی و مرکزی حکومتوں کو ذمہ دار ٹہہرایا۔

میمورنڈم میں لکھا گیا ملک میں تیزی سے بڑھتی مہنگائی 'افراط زر' نے غریب عوام، عام آدمی اور متوسط طبقہ کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ گزشتہ کچھ مہینوں میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے ہر گھر کا بجٹ غیر متوازن ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ ضروریات زندگی کے لیے استعمال ہونے والی تمام چیزوں کی اضافی قیمتیں عام آدمی کی جیب پر بھاری ثابت ہو رہی ہیں۔قیمتوں کے دام کم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مہنگائی کے خلاف احتجاج

احتجاجی مظاہرے کو 'مہنگائی ڈائن کھائے جات ہے' عنوان کے ذریعے خاص طور پر مطالبہ کیا کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے۔ ضروریات زندگی کی چیزیں، پٹرول اور کسانوں کے کھیت میں آب پاشی کے لیے استعمال ہونے والے ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے۔

سبزیوں اور پھلوں کی بڑھتی قیمتوں پر قابو کرکے عوام کو راحت دی جائے۔ گھریلو بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی ہو، جس کی وجہ سے عوام کو راحت مل سکیں گی۔

سماجوادی پارٹی کے سابق ترجمان سید حیدر علی نے کہا ہے کہ اگر مرکزی حکومت عوام کو مہنگائی سے راحت دینے کے قابل نہیں ہے، تو اُسے فوراً برخاست کردیا جانا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details