ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں بعد نماز جمعہ تھانہ سول لائن علاقے کے سروٹ میں سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے آج فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور فرانس کے صدر کا فوٹو لگے بینر کو سڑک پر بچھا کر اس کو پیروں سے روندا اور چپلوں سے پٹائی کر اپنے غصہ کا اظہار کیا۔
مظفر نگر میں فرانس کے صدر کے خلاف مظاہرہ مظاہرین نے کہا کی حضورﷺ کی شان میں گستاخی نہ تو پہلے ہمیں برداشت تھی اور نہ ہی آئندہ برداشت کریں گے۔
اُنہوں نے مطالبہ کیا کے ہمارے ملک کے وزیرِ اعظم نریندر مودی اور دوسرے رہنما بھی اس معاملے میں ہمارا ساتھ دیں اور حضورﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے کو سزا دلوائیں۔
یہ بھی پڑھیں: شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نے فرانسیسی صدر کے بیان کی مذمت کی
اس موقع پر مظاہرین نے فرانس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پورے ملک کے مسلمانوں سے فرانس کی مصنوعات اور فرانسیسی اشیاء کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل بھی کی۔
یاد رہے کہ فرانس میں پیغمبر اسلام کا خاکہ دکھائے جانے کے بعد ایک شاگرد نے ہی پروفیسر پر چاقو سے حملہ کردیا جس سے اس پروفیسر کی موت ہوگئی۔ جس کے بعد فرانسیسی صدر نے سرکاری دفاتر پر پیغمبر اسلام پر مبنی خاکوں کو مشتہر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اس واردات کے بعد پوری دنیا کے مسلمانوں میں غم اور غصہ پایا جا رہا ہے۔