اردو

urdu

ETV Bharat / state

مئو: ریلوے اسٹیشن ختم کیے جانے کے خلاف احتجاج

اترپردیش کے ضلع مئو میں جاری اندارا-دوہری گھاٹ ریل روٹ کنورژن پروجکٹ میں تبدیلی کیے جانے کے خلاف احتجاج شروع ہوگیا ہے۔ اس ریل روٹ کے آخری ریلوے اسٹیشن دوہری گھاٹ کو ختم کیے جانے کے خلاف احتجاج کیے جا رہے ہیں۔

By

Published : Sep 24, 2020, 10:51 PM IST

protest against the closure of the railway station in mau uttar pradesh
مئو میں ریلوے اسٹیشن ختم کیے جانے کے خلاف احتجاج

ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں تجویز شدہ اندارا-دوہری گھاٹ ریل روٹ کنورژن کی منظوری کے بعد عوام کافی خوش ہیں۔ لیکن اس روٹ کے آخری اسٹیشن دوہری گھاٹ کا وجود ختم کرنے اور گھوسی و کوپاگنج کو ہالٹ کا درجہ دینے کے محکمہ ریل کے فیصلے سے لوگوں نے سخت ناراضگی بھی ظاہر کی ہے۔ اس ضمن میں باقاعدہ احتجاج بھی شروع ہوگیا ہے۔ سماجی کارکن و بنکر تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر آکر ریلوے کے فیصلے کی مخالفت کر رہے ہیں۔

مئو میں ریلوے اسٹیشن ختم کیے جانے کے خلاف احتجاج

احتجاج پر بیٹھے افراد کے مطابق گذشتہ ریل بجٹ میں اس روٹ کو میٹر گیج سے براڈ گیج میں تبدیل کرنے کا فنڈ بھی جاری کر دیا گیا۔ کام بھی شروع ہو گیا ہے، لیکن اسی دوران اہم اسٹیشنوں کو ہالٹ کا درجہ دینے اور دوہری گھاٹ اسٹیشن کا وجود ختم کرنے کا فیصلہ سراسر غلط ہے۔

مئو میں ریلوے اسٹیشن ختم کیے جانے کے خلاف احتجاج

مظاہرین کے مطابق کوپاگنج اور گھوسی بنکر اکثریت والے علاقے ہیں۔ یہاں سے پورے ملک میں ہینڈلوم اور پاورلوم پر تیار ہونے والے ملبوسات کی سپلائی کی جاتی ہیں۔ ٹرینوں کے ذریعہ یہ کام اور بھی آسان ہو جاتا ہے۔ ایسی صورت میں 213 کروڑ روپے کے پروجکٹ میں تبدیلی کرنا عوام کے ساتھ دھوکہ ہے۔

مئو میں ریلوے اسٹیشن ختم کیے جانے کے خلاف احتجاج

احتجاج پر بیٹھے علاقے کے معزز افراد نے انتباہ دیا ہے کہ اگر ریلوے اس فیصلے کو فوری طور پر واپس نہیں لیتا ہے تو طویل مدتی احتجاج شروع کر دیا جائے گا۔ احتجاج کے دوران ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details