ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے تحصیل حسن پور کے گاؤں گراو پور عرف رستم پور کے دیہاتیوں نے الزام لگایا ہے کہ ان کے گاؤں کا راشن ڈیلر گھر گھر جاکر فنگر پرنٹس لیتا ہے اور اگلے دن راشن دینے کی بات کرتا ہے۔ اس کے بعد وہ راشن مہیا نہیں کرتا ہے۔
امروہہ: راشن ڈیلر کے خلاف احتجاج
ضلع امروہہ کے گاؤں گراو پور عرف رستم پور کے دیہاتیوں نے راشن تقسیم میں بے ضابطگی کا الزام عائد کرتے ہوئے راشن ڈیلر کے خلاف احتجاج کیا۔
امروہہ:راشن ڈیلر کے خلاف احتجاج
راشن ڈیلر 4 کلو گرام فی یونٹ کے حساب سے راشن دیتا ہے لیکن حکومت کی جانب سے 5 کلو گرام فی یونٹ راشن فراہم کرنے کی بات کہی گئی ہے۔
دیہاتیوں نے کہا کہ 'رواں ماہ میں ایک کلو فی کارڈ کے بجائے ڈیلر صرف 800 گرام چنے دے رہا ہے۔ جس وجہ سے دیہاتیوں نے راشن ڈیلر کے خلاف سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے مظاہرہ کیا۔