اردو

urdu

ETV Bharat / state

بریلی: پٹرول، ڈیزل کی اضافی قیمتوں کے خلاف احتجاج - اترپردیش نیوز

بریلی میں رضا ایکشن کمیٹی (آر اے سی) نے تیل کی اضافی قیمتوں کے خلاف ضلع کلیکٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران کیمٹی کے ایک درجن سے زائد عہدے داران اور کارکنان نے اس مظاہرے میں شرکت کی۔

پیٹرول، ڈیزل کی اضافی قیمتوں کے خلاف احتجاج
پیٹرول، ڈیزل کی اضافی قیمتوں کے خلاف احتجاج

By

Published : Jun 29, 2020, 7:18 PM IST

آر اے سی نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں رعایت دیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے صدر جمہوریہ کے معرفت ایک میمورنڈم ضلع انتطامیہ کے سپرد کیا۔

دیکھیں ویڈیو

رضا ایکشن کمیٹی کے قومی صدر ادنان رضا خاں نے اپنے خطابی میمورنڈم میں کہا ہے کہ اس میں کوئے دو رائے نہیں ہے کہ بھارت نے کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لیے جو اقدامات کیے ہیں، وہ قابلِ تعریف ہیں۔

لاک ڈاؤن سے لیکر ان لاک ون تک حکومت نے کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے جو کوششیں کی ہیں، اُنکی وجہ سے ملک کی آبادی کے تناسب میں کورونا کا قہر کافی کم رہا ہے۔

نئے کیس ضرور مل رہے ہیں، لیکن اموات کا اعداد و شمار پھر بھی کم ہے۔ لیکن حکومت نے جس طریقہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، وہ قابل مزمت ہے۔

ان قیمتوں نے کورونا وائرس کے خلاف کی گئی حکومت کی تمام کوششوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

آر اے سی کے میڈیا انچارج حافظ عمران رضا نے کہا کہ کورونا وائرس کے بحران سے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کے لوگ جدو جہد کر رہے ہیں۔ اس مشکل بحران میں دنیا میں معیشتیں زمیں دوز ہو رہی ہیں۔ کروڑوں لوگوں کو اپنا روزگار بچانے کے لیے روزی روٹی کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس سے پیدا ہوئے معاشی بحران نے دنیا کی آبادی کے ایک بڑے حصّہ کو غریبی لائن کے نیچے لاکر کھڑا کر دیا ہے۔ ایسے مشکل وقت میں حکومت کو لوگوں کی پریشانی کے پیشِ ںظر تیل اور ضروری اشیاء میں رعایت فراہم کرانی چاہیے، لیکن حکومت نے تیل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرکے اپنی پالیسی ظاہر کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details