اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر: زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ - protest against farm laws in muzaffarnagar

دہلی کے سرحد پر زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کو چھ مہینے مکمل ہو چکے ہیں۔ تاحال مرکزی حکومت کے ذریعے کسانوں کے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔

مظفر نگر: زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
مظفر نگر: زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

By

Published : May 31, 2021, 3:44 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں بھارتیہ کسان یونین امباوتا کے ضلع صدر شاہ عالم کی سربراہی میں سینکڑوں کارکنان نے کسان متحدہ مورچہ کی کال پر زرعی قوانین کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

مظفر نگر: زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

دہلی کے سرحدی بارڈر پر تین زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کو چھ مہینے مکمل ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک مرکزی حکومت کے ذریعے کسانوں کے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔

متحدہ کسان مورچہ اور بھارتیہ کسان یونین امباوتا کے قومی صدر چودھری رشید پال امباوتا کی کال پر بھارتی کسان یونین امباوتا کے کارکنان اور عہدے داروں نے تینوں زرعی قوانین کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت مخالف نعرے بھی لگائے۔

اس موقع پر بھارتیہ کسان یونین امباوتا کے ضلع صدر شاہ عالم نے بتایا کہ ہم نے متحدہ کسان مورچہ اور بھارتیہ کسان یونین امباوتا کے قومی صدر چودھری رشی پال امباوتا کی کال پر زرعی قوانین کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم تب تک احتجاجی مظاہرہ کرتے رہیں گے جب تک زرعی قوانین کو واپس نہیں لے لیا جاتا ہے اور ایم ایس پی پر قانون نہیں بنتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details